05 مئی ، 2012
پارہ چنار… کرم ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے8شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی شہاب علی شاہ کے مطابق ایجنسی کے زیادہ ترعلاقوں کو شدت پسندوں سے خالی کرالیا گیا ہے اور اب صرف 5 سے 8 فی صد علاقوں میں کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شدت پسندوں سے خالی کرائے گئے علاقوں میں قبائل کو واپس گھروں میں بھیجا جارہا ہے، جبکہ اہم شاہ راہ کھلنے کے بعد مستقل قیام امن کے لیے جرگہ اور حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔