پاکستان
27 مارچ ، 2015

یمن میں جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،مجلس وحدت مسلمین

یمن میں جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،مجلس وحدت مسلمین

کراچی........یمن میںعرب ممالک کی جانب سے جارحیت کی مذمت کرتے ہیں پاکستانی عوام مظلوم یمنی عوام کے ساتھ ہیں،حملے میں شہید ہونے والے بے گناہ عوام معصوم بچوں کی شہادت پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے آرمی چیف، افواج پاکستان کو اس جنگ میں دھکیلنے کی سازش کو ناکام بنا دیں۔حکومت بیرونی امدادکے نام پر ملکی سا لمیت کو دائو پرنہ لگائے نواز حکومت نے سعودی مراعات خود لیں ملکی عوام اور افواج پاکستان 1999میں مفت تیل لیکر القاعدہ ،طالبان،داعش کی صورت میںدہشتگردی کی بھاری قیمت اب تک چکا رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے رہنماء مولانا علی انور، مولانا احسان دانش، علی حسین نقوی ، علامہ مبشر حسن نے یمن میں فضائی حملوں کے خلاف خوجہ مسجد کھارادر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کےشرکاء سے خطاب میں کیا ،احتجاجی مظاہرے میںسینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین موجود تھے جو ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر یمن میں فضائی حملوں اور معصوم بچوں کی شہادتوں کی مذمت اورجارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔

مزید خبریں :