پاکستان
28 مارچ ، 2015

کنٹونمنٹ بورڈز بلدیاتی انتخابات،کاغذات نامزدگی کی وصولی کل سے

کنٹونمنٹ بورڈز  بلدیاتی انتخابات،کاغذات نامزدگی کی وصولی کل سے

اسلام آباد.......ملک بھر میں 25اپریل کو ہونےوالےکنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا جو منگل تک جاری رہے گا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 29 سے 31 مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔2 سے 4 اپریل تک جمع کرائے گئے ۔کاغذات کی جانچ پڑتال اور 6 اپریل تک کاغذات مسترد ہونے پر اعتراضات دائر کیے جا سکتے ہیں۔ 9 اپریل کو اپیلوں پر فیصلے دیے جائیں گے جبکہ 10 اپریل کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ۔ 11 اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔ملک کے کئی شہروں میں قائم 42 کینٹ بورڈز میں ایک سو ننانوے وارڈز تشکیل دیے گئے ہیں اور ہر وارڈ کی ایک جنرل نشست پر انتخاب کرایا جائے گا۔صوبہ خیبر پختونخوا کے 10 کنٹونمنٹ ایریاز میں 30 وارڈز بنائے گئے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں 21 کنٹونمنٹ بورڈ کے لیے 116 وارڈ،صوبہ سندھ کے 8 کنٹونمنٹ بورڈ میں 44 وارڈ ،اورصوبہ بلوچستان میں قائم تین کنٹونمنٹ بورڈ میں 9 وارڈ بنائے گئے ہیں۔کنٹونمنٹ بورڈز میں جنرل نشستوں پر انتخابات 25 اپریل کو کرائے جائیں گے۔

مزید خبریں :