28 مارچ ، 2015
راولپنڈی....... کسٹم عدالت راولپنڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل آیان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل آیان علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی سے کسٹم عدالت پیش کیا گیا،ملزمہ نے کالے رنگ کا برقع پہن رکھا تھا۔کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج چودھری ممتاز نے ماڈل آیان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ ملزمہ کی جانب سے اڈیالہ جیل میں بی کلاس منتقلی پر کسٹم وکلا نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ اسمگلنگ کیس میں کسی بھی ملزم کو بی کلاس میں منتقل نہیں کیا جا سکتا، جس پر ماڈل آیان علی کے وکلا نے جیل میں ماڈل کو بی کلاس میں منتقل کئے جانے کی درخواست واپس لے لی ۔ عدالت میں پیشی کے بعد ماڈل آیان علی کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر تے ہوئے سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ماڈل آیان کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 5 لاکھ امریکی ڈالر دبئی لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔