28 مارچ ، 2015
کراچی.......کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق پرانا گولیمار کے علاقے میں مزار کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملیں جن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 60سالہ سیکیورٹی گارڈہلاک ہوا.اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔لیاقت آباد 10 نمبر پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور زخمی ہوا۔پیرآباد میں منگھوپیر روڈ پر پولیس مقابلے میں دو ملزم زخمی ہوئے۔ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔