28 مارچ ، 2015
لاہور......لاہورکےعلاقےیوحنا آباد میں خود کش حملوں کے مزید 2 زخمی جنرل اسپتال میں دم توڑ گئے۔جس کےبعدسانحےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی۔15مارچ اتوار کےروز دہشت گردوں نےلاہورکےعلاقےیوحنا آباد میں2چرچز کے باہرخودکش دھماکےکئےتھے۔ان دھماکوں کے مزید2 زخمی جنرل اسپتال میں دم توڑ گئے،جس کے بعدسانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد19 ہو گئی۔جاں بحق ہونےوالوں کےنام شمیم بی بی اور نوردین معلوم ہوئےہیں۔اسپتال ذرائع کےمطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیےمردہ خانےمنتقل کر دی گئی ہیں،جبکہ واقعےکےمزید 4زخمی ابھی زیرِعلاج ہیں۔