پاکستان
28 مارچ ، 2015

خضدار اور جھل مگسی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات،دو افراد ہلاک

 خضدار اور جھل مگسی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات،دو افراد ہلاک

خضدار........بلوچستان کے اضلاع خضدار اور جھل مگسی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ خضدار کی تحصیل وڈھ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کی جوہ معلوم نہیں ہوسکی ۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ جھل مگسی کے علاقے یاغ دار میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔واقعہ دیرینہ دشمنی بنائی جاتی ہے۔ دونوں واقعات کی مزید تفتیش جاری ہیں۔

مزید خبریں :