28 مارچ ، 2015
کراچی ......توانائی کی بچت کرکے اپنی زمین کو اندھیروں میں ڈوبنے سے بچانے کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی جیو نیوز اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اشتراک سے ارتھ آور منایا جارہا ہے ۔ زمین ہمارا گھر اور اس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔دنیا بھرمیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور کرہ ارض کےبڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے سبب ماحول پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ایسے ماحولیاتی عوامل سے آگاہی کیلئے 2007 ءمیں آسٹریلیا کےشہرسڈنی میں ایک تحریک کا آغازکیا گیا۔ جس کا مقصد دنیا میں توانائی کی پیداوار سے ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات وسائل کی بچت سے متعلق عوام کو آگاہی دیناتھا۔دنیا کے تمام ممالک میں لوگ مارچ کے آخری ہفتے کو اپنے وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک فالتو بتیاں گل کرکےارتھ آور مناتے ہیں۔ارتھ اوور کے سلسلے میں اب162 ممالک اور 7 ہزار شہر شامل ہوچکے ہیں ۔زمین کا خیا ل رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اسی لیے قدرتی ماحول کی حفاظت اور اس سے محبت کا بھر پور اظہار کرنے کیلئے آج ایک گھنٹے کے لیے غیر ضروری لائیٹیں بند کرکے ارتھ آور منا یا جائے گا۔