28 مارچ ، 2015
لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہرعلی کوون ڈے کی قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جبکہ سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لئے نائب کپتان بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے ایک سے دو روز میں مشاورت کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہگورننگ بورڈ کا اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے ۔