کھیل
30 مارچ ، 2015

کھیلوں کی سرگرمیاں دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوتی ہے ،ایڈمرل حشام

 کھیلوں کی سرگرمیاں دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوتی ہے ،ایڈمرل حشام

راولپنڈی ......پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف خان حشام بن صدیقی نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوتی ہے ،یہ بات انہوں نے پانچویں چیرمین بحریہ ٹاون گولف چیمپین شپ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔راولپنڈی میں منعقد ہونے والی پانچویں چیرمین بحریہ ٹاون گولف چیمپین شپ میں تین سو سے زائدکھلاڑیوں نے حصہ لیا، چیمپین شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پروفیشنل کھلاڑیوں میں پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف خان حشام بن صدیقی نے 32 لاکھ روپے کے کیش انعامات بھی تقسیم کئے،اسلام آباد کے شبیر اقبال چیمپین شپ میں پہلے نمبر پر رہے،اس چیمپین شپ میں کلب کی سطح کے کھلاڑیوں سمیت خواتین نے بھی حصہ لیا۔

مزید خبریں :