کھیل
30 مارچ ، 2015

سیکورٹی معاملات کا جائزہ،پی سی بی کے جی ایم بنگلہ دیش روانہ

سیکورٹی معاملات کا جائزہ،پی سی بی کے جی ایم  بنگلہ دیش روانہ

اسلام آباد.........پاکستان کرکٹ بورڈ کے جی ایم سیکورٹی کرنل ریٹائرڈ اعظم سیکورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لیئے بنگلہ دیش روانہ ہو گئے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپریل کے دوسرے ہفتے میں بنگلہ دیش جانا ہے جہاںدو ٹیسٹ ، تین ایک روزہ میچز اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل کھیلا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد بورڈ نے سیریز کو حتمی شکل دینے کے لیے سیکورٹی معاملات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ۔آج جنرل مینجر سیکورٹی کرنل اعظم بنگلہ دیش روانہ ہو گئے جہاں وہ پولیس حکام سے ٹیم کو فراہم کی جانے والی سیکورٹی پر بات چیت کریں گے۔جبکہ وینیوز اور ہوٹلز کا جائزہ بھی لیں گے۔

مزید خبریں :