کھیل
30 مارچ ، 2015

مصباح الحق کی جگہ لینا بڑا چیلنج ہے، اظہر علی

مصباح الحق کی جگہ لینا بڑا چیلنج ہے، اظہر علی

لاہور........پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ کپتان بننا اور مصباح الحق کی جگہ لینا ایک چیلنج ہے ،اچھا پرفارم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔نو منتخب ون ڈے کپتان اظہر علی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مصباح الحق نے ہمیشہ انہیں سپورٹ کیا،ان کی جگہ لینا آسان نہیں ،مصباح الحق کی شاندار پرفارمنس پرانہیں سلام پیش کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہہمارا کام پرفارمنس میں بہتری لانا ہے ۔

مزید خبریں :