پاکستان
01 اپریل ، 2015

جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن  بنانے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد.......24گھنٹوں میں جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جوڈیشل کمیشن پاکستان تحریک انصاف سے طے کردہ نکات کی روشنی میں جاری کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن 45دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔جوڈیشل کمیشن تعین کرے گا کہ کیا منظم منصوبہ بندی کے تحت دھاندلی ہوئی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد پارلیمنٹ میں واپسی کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

مزید خبریں :