01 اپریل ، 2015
لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے منی لانڈنگ کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور کو شمالی لندن میں اُن کے گھر سے آج صبح گرفتار کیا گیا ہے۔ ان سے لندن کے ایک مرکزی پولیس اسٹیشن میں تفتیش کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں میٹروپولیٹن پولیس کی جاری تفتیش کا حصہ ہے۔ایم کیو ایم سختی سے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کرتی ہے۔ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ہم پولیس کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے اور اس معاملے کی بر وقت اختتام پذیر ہونے کی امید جاری رکھیں گے۔