25 جنوری ، 2012
لاہور…سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت بڑا محکمہ ہے،اگر اسے ایک شخص پوری طرح دیکھ رہا ہوتا توحالات ایسے نہ ہوتے ۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ پی آئی سی میں معصوم جانوں کے ساتھ کھیل کھیلا گیا،اس سے بڑا کوئی جرم نہیں۔ا س سنگین مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے،محکمہ صحت وزیراعلیٰ شہبازشریف کے پاس ہونے سے متعلق سوال پر دوست محمد کھوسہ کا کہنا تھاکہ محکمہ صحت کافی بڑا ڈیپارٹمنٹ ہے اگرایک شخص الگ سے اسے دیکھ رہاہوتاتومعاملات ٹھیک رہتے،سپنا کیس سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ معاملہ کورٹ میں ہے اسے فیصلہ کرنے دیں۔