پاکستان
04 اپریل ، 2015

پشاور :اسکول کی بندش کے خلاف والدین کا احتجاج

پشاور :اسکول کی بندش کے خلاف والدین کا احتجاج

پشاور..........کوہاٹ روڈ پر واقعہ بنوولنٹ اسکول کی بندش کے خلاف والدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کوہاٹ روڈ پر ٹائرزجلاکر روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کےلئے بند کردیا۔کوہاٹ روڈ پر بنوولنٹ فنڈا سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے اسکول انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بنوولنٹ اسکول کی بندش کا نوٹی فی کیشن مارچ کے مہینے میں جاری ہوا تھا ۔ لیکن والدین کو ایک روز قبل دیا گیا۔ جس کے خلاف وہ سراپا احتجاج ہیں۔مظاہرین کے مطابق اب ان کے بچے کہاں جائیں گے ۔ ہزاروں بچوں کےلئے تعلیم کا کوئی متبادل بندوبست نہیں ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فضل الہی نے کہا کہا سکول کو بند نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وہ وزیراعلی اور چیف سیکریٹری سے ملاقات کرکے حقائق سے آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :