04 اپریل ، 2015
گڑھی خدا بخش ......پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنوی بھٹو نے کہا ہے کہ انسانی حقوق پر درمیانہ موقف نہیں ہونا چاہئے، ان کی پارٹی سزائے موت کے خلاف ہے جبکہ زرداری لیگ نے پارلیمنٹ سے سزائے موت منظور کرائی۔گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے غنوی بھٹو نے کہا بھٹو کے جیالے سپاہی ہی بھٹو کے اصل وارث ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے قدرتی وسائل بچانے کے لئے نیشنلائزڈ پالیسی اختیار کی اور اسی وجہ سے اسٹیل مل اور پاور ہائوس بنے۔ غنوی بھٹو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ صرف اور صرف جمہوریت میں ہے۔ ان کی پارٹی پھانسی کی سزا کے خلاف ہے۔ ہر پھانسی کے بعد دہشت گردی کا واقعہ ہوتا ہے۔ شمالی وزیرستان آپریشن اور سزائے موت کی سزا پر عمل در آمد سے دہشت گردی پر کوئی اثر نہیں ہورہا۔