پاکستان
04 اپریل ، 2015

صولت مرزاسےتفتیش، جے آئی ٹی ٹیم کا نوٹیفکیشن مچھ جیل کو موصول

 صولت مرزاسےتفتیش، جے آئی ٹی ٹیم کا نوٹیفکیشن مچھ جیل کو موصول

کراچی...... صولت مرزاسےتفتیش کیلئے سند ھ حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی ٹیم کا نوٹیفکیشن مچھ جیل حکام کو موصول ہو گیا،جے آئی ٹی ٹیم جلد تفتیش کے لئے مچھ جیل کا دورہ کرے گی۔ جیل حکام ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صولت مرزا سے تفتیش کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک سندھ امیر شیخ کی سربراہی میں سات رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے،جو آئندہ چند روز میں مچھ جیل کا دورہ کر کے صولت مرزا سے تفتیش کرے گی،محکمہ داخلہ بلوچستان نے جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ جے آئی ٹی ٹیم سے مکمل تعاون کریں،صولت مرزا نے 18 مارچ کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کئے تھے جس کے بعدان کی پھانسی پہلے 72گھنٹوں کے لئے اور پھر ایک ماہ کے لئے ملتوی کر دی گئی تھی۔

مزید خبریں :