دنیا
06 مئی ، 2012

جاپان نے آخری ایٹمی ری ایکٹربھی بند کردیا

جاپان نے آخری ایٹمی ری ایکٹربھی بند کردیا

ٹوکیو ... طاقتور زلزلے اور سونامی کے بعد جاپان نے اپنا آخری ایٹمی ری ایکٹر بھی بند کردیا۔ تمام ایٹمی ری ایکٹروں کے بند ہونے کے بعد ملک میں بجلی کے شدید بحران کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ جاپان ایٹمی بجلی گھروں سے توانائی حاصل کرنے والا دینا کا تیسرا بڑا ملک تھا۔ تاہم سونامی سے فوکو شیما بجلی گھر کے جوہری ری ایکٹروں کو نقصان کے بعد جاپانی حکومت نے تمام جوہری بجلی گھروں کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔ 42 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ ہفتے کو جاپان میں بجلی کی پیداوار میں جوہری بجلی گھروں کا حصہ صفر ہوگیا۔ حکومت نے شمالی جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں واقع توماری جوہری بجلی گھر سے بھی پیداوار بند کردی گئی۔ بند کیا جانے والا پلانٹ جاپان کے 50 جوہری بجلی گھروں میں آخری تھا۔

مزید خبریں :