05 اپریل ، 2015
حیدرآباد........کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کے عمل میں 29 امیدواروں کے فارم منظور جبکہ 66 کے مسترد کردیئے گئے۔ حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔کنٹونمنٹ بورڈ کی 10 نشستوں میں سے 8 نشستوں پر 29 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں جبکہ 2 نشستوں وارڈ 1 اور وارڈ 6 میں جمع کرائےجانےوالے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔مجموعی طور پر امیدواروں کی جانب سے 95 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے جن میں سے 68 کے کاغذات واجبات کلیرنس سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے اور جعلی دستخط ہونے کی وجہ سے مسترد کئے گئے، یہ امیدار ایپیلیٹ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے اپیل کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔