پاکستان
05 اپریل ، 2015

قبائلی علاقوں میں موبائل سموں کی بائیومیٹرک تصدیق جاری

 قبائلی علاقوں میں موبائل سموں کی بائیومیٹرک تصدیق جاری

پشاور.........پاکستان بھر کی طرح قبائلی علاقوں میں بھی موبائل سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کاعمل جاری ہے ۔ باجوڑ ایجنسی ، مہمند ایجنسی ، خیبر ایجنسی ، درہ آدم خیل اور کرم ایجنسی سمیت مختلف قبائلی علاقوں میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح قبائلی علاقوں میں بھی موبائل سموں کو بائیومیٹرک تصدیق کے عمل سے گزارا جارہا ہے جس کی آخری تاریخ 12پریل مقرر کی گئی ہے ۔ موبائل کمپنیوں کے فرنچائز اور رابطہ دفاتر میں لوگوں کا رش ہے ۔ قبائل کا کہنا ہے کہ تصدیقی عمل سے انہيں پریشانی ضرور ہورہی ہے مگر وہ اسے ایک اچھا اقدام سمجھ رہے ہیں۔

مزید خبریں :