پاکستان
05 اپریل ، 2015

یمن:صنعامیں پھنسےپاکستانیوں کو لینے پی آئی اےکی پرواز کراچی سے روانہ

یمن:صنعامیں پھنسےپاکستانیوں کو لینے پی آئی اےکی پرواز کراچی سے روانہ

کراچی........یمن میں محصور پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پی آئی اے کا طیارہ کراچی سے روانہ ہوگیا ہے۔وزرات خارجہ کے دو افسران کے انتظار میں امدادی پرواز آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی ۔ یمن میں محصورپاکستانیوں کی واپسی کیلیےپی آئی اےکی پروازصنعاروانہ ہوگئی ہے ۔ پی آئی اے کا طیارہ ایئربس اے310یمن سے188پاکستانیوں کووطن لانے کے لیے بھیجا گیا ہے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئربس310پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر 1 بجے صنعا پہنچے گا ۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق صنعا وار زون ہونے کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے روکے گا اور وقت کی کمی کے باعث مسافر وں کا کارگو لوڈ نہیں کیا جاسکے گا اور مسافر صرف اپنا دستی سامان ہی لاسکتے ہیں۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق صنعا وار زون ہونے کی وجہ سے طیارے کو واپسی کا اضافی فیول بھی ساتھ دے کر بھیجا گیا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق صنعا سے کراچی پرواز شام 6 بجے صنعا سے کراچی آمد متوقع ہے ۔جبکہ اس سے قبل پی آئی اے کی دو پرواز وں کے ذریعے 679وطن واپس لایا جاچکا ہے۔ محصور کو وطن واپس لانے کے لیے نائب صدرکیپٹن صادق رحمان ، کیپٹن امتیاز احمد آپریٹ کررہے ہیں۔

مزید خبریں :