05 اپریل ، 2015
لاہور......پاکستان اور بنگلہ دیش کی سیریز کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہو گیاہے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے آج ہونے والے اجلاس کے بعد اعلان متوقع ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے تو مجوزہ دورہ بنگلا دیش کے لیے ٹیموں کا اعلان بھی کر دیا ہے،لیکن تاحال سیریز کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان نہیں ہو سکا، لیکن دونوں بورڈز سیریز کے انعقاد کے لیئے پر امید ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی کے تلخ تجربات کی روشنی میں پی سی بی بنگلہ دیش بورڈز سے تمام کمٹ منٹس تحریری طور پر چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش بورڈ کا اجلاس آج ہو رہا ہے، جس میں حتمی فیصلے متوقع ہیں۔پہلے منسوخ ہونے والی سیریز کا زر تلافی اور تحریری کمٹ منٹ نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم بنگلا دیش نہ بھیجنے کا آپشن بھی استعمال کر سکتا ہے۔