پاکستان
05 اپریل ، 2015

چارسدہ میں بھیانک واردات،ایک ہی خاندان کے10افرادقتل

چارسدہ میں بھیانک واردات،ایک ہی خاندان کے10افرادقتل

پشاور......چارسدہ میں قتل کی بھیانک واردات میں10افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا، مبینہ طور پر ایک جنونی شخص نے گھریلو تنازع پر سوئے ہوئے لوگوں پر فائرنگ کی۔ مرنیوالوں میں2 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔چارسدہ کی تحصیل تنگی میں ایک گھر کے اندر مسلح ملزمان نے خون کی ہولی کھیلی۔ حملہ آوروں نے رات کے اندھیرے میں جمال نامی شخص کےگھر پر دھاوا بول کر سوئےہوئے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملے میں گھر کے سربراہ سمیت تمام 10 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ مرنیوالوں میں دو بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تنگی منتقل کی گئیںجہاں پوسٹ مارٹم میں تاخیر پران کے لواحقین نے اسپتال کے اندر احتجاج بھی کیا۔ہلاک شدگان کے رشتے داروں نے پولیس کو بیان دیا کہ یہ بھیانک واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا ہے۔ ملزم گھر کے سربراہ جمال کا ہونیوالا داماد گل احمد خان ہے جس نے اس واردات سے 4 ماہ قبل اپنی ماں ، باپ اور دو بھائیوں کو بھی قتل کیا تھا اور مفرور تھا، پولیس کے مطابق ہلاک افراد کے رشتے داروں کے بیان پر ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے،واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم گل احمد خان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :