کھیل
05 اپریل ، 2015

محمد عرفان کو انجری سے چھٹکارے میں چھ سے آٹھ ہفتے لگیں گے

محمد عرفان کو انجری سے چھٹکارے میں چھ سے آٹھ ہفتے لگیں گے

لاہور......ورلڈ کپ کے دوران محمد عرفان کی ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے(pelvis) میں ہیر لائین فریکچر ہو گیا تھا، اسی وجہ سے وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں انجری سے چھٹکارا پانے میں چھ سے آٹھ ہفتے لگیں گے۔محمد عرفان اس سے پہلے 2013 میں بھی کولہے کی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد عرفان فٹنس مسائل کے باعث ان کا کرکٹ کیرئیر خدشات سے دو چار ہے،اب بھی ان کے لیے ٹیسٹ کھیلنا مشکل ہو چکا ہےاور مسلسل ون ڈے میں بھی ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گےان کے لیے ٹی 20 کرکٹ سب سےزیادہ مفید ہے۔

مزید خبریں :