صحت و سائنس
08 اپریل ، 2015

شمالی بلوچستان میں 3روزہ انسداد پولیو مہم شروع

شمالی بلوچستان میں 3روزہ انسداد پولیو مہم شروع

کوئٹہ ......شمالی بلوچستان میں 3 روزہ انسدادپولیو کی قومی مہم شروع ہو گئی ہے۔مہم کی سیکیورٹی کیلئے ایف سی کے اہلکار تعینات کئے گئے ہے ۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مختلف اضلاع میں پولیو مہم کی نگرانی کیلئے صوبائی سیکرٹریز تعینات کئے گئے ہے جبکہ پولیو کے حوالے سے حساس ترین علاقہ چمن میں انکاری والدین کے بچوں کو قطرے پلانے کیلئے علماء کرام کے ساتھ صوبائی سیکرٹریز بھی والدین سے ملاقاتیں کر کے انہیں پولیو قطرے پلانے پر آمادہ کیا جا رہا ہے۔ چمن میں مہم کے دوران ایک لاکھ 37 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے اس دوران ایف سی کی سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

مزید خبریں :