09 اپریل ، 2015
لاہور.........لاہورہائیکورٹ نےکنٹینرزکیس کی سماعت کے دوران پنجاب پولیس کو حکم دیاکہ آئندہ سماعت پرکنٹینرز کےکرایے سےمتعلق تحریری جواب جمع کرایا جائے۔لاہورہائیکورٹ کےروبروپولیس کی جانب سےکنٹینرزکا معاوضہ ادا نہ کئےجانے کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔کنٹینرمالکان کی طرف سےمؤقف اختیارکیاگیاکہ پولیس نے عوامی تحریک کے احتجاج کےموقع پر کنٹینرز لیےتھےمگرابھی تک31لاکھ روپےکرایہ ادا نہیں کیا۔عدالت نےپنجاب پولیس کوحکم دیاکہ آئندہ سماعت پرکنٹینرز کے کرایے سےمتعلق تحریری جواب جمع کرایا جائے۔کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتےتک کےلئےملتوی کر دی گئی۔