پاکستان
10 اپریل ، 2015

دالبندین : ایف سی کا سرچ آپریشن،فائرنگ کاتبادلہ،ایک اسمگلر ہلاک

دالبندین : ایف سی کا سرچ آپریشن،فائرنگ کاتبادلہ،ایک اسمگلر ہلاک

دالبندین........بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی دالبندین کے علاقے میں پاک افغان سرحد کے قریب کی گئی ۔اس دوران مسلح ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر حملہ آور واپس افغان علاقے میں فرار ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق اسمگلرز پاکستانی علاقے میں منشیات لانا چاہتے تھے ۔ تاہم ان کی یہ کوشش ناکام بنادی گئی۔

مزید خبریں :