10 اپریل ، 2015
کوئٹہ........آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔تاہم کوئٹہ میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہا۔ سندھ کےگرم ترین مقامات چھور، مٹھی رہے جہاں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈرہا۔ نواب شاہ میں چالیس ، لسبیلہ ، حیدرآباد، بدین، میرپور خاص اور کراچی میں انتالیس ، جبکہ سکھر، موہنجوداڑو، تربت اور پڈعیدن میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اٹھائیس ، لاہور میں بتیس ، کراچی اور حیدرآباد میں انتالیس ، پشاور میں اکتیس ، کوئٹہ میں اٹھائیس اور مظفر آباد میں اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔