پاکستان
10 اپریل ، 2015

یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج بھی جاری

یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج بھی جاری

اسلام آباد .......اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا ہے۔آج کے اجلاس میں یمن کی صورتحال پر قرارداد پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔قبل ازیں اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔جس میں پی پی ،پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران حکومت ہر صورت میں یمن کے معاملے پر اتفاق رائے سے قرارداد لانا چاہتی ہے۔آج کے اجلاس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا خطاب بھی متوقع ہے۔

مزید خبریں :