10 اپریل ، 2015
کراچی...... لانڈھی نمبر دو میں پولیس نے گٹکے کی فیکٹری پر چھاپا مار کر 30 سے زائد افراد گرفتار کر لئے۔کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 2 میں پولیس نے گٹکے بنانے والی فیکڑی پر چھاپہ مارا اور 30 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں گٹکے اور چھالیہ بنائی جاتی تھی ، فیکٹری کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کو سیل کر کے 4 ٹن کے قریب گٹکے اور چھالیہ کو برآمد کیا ہے۔