پاکستان
10 اپریل ، 2015

پاکستان یمن کے معاملے پر فریق نہیں بنے گا،مشترکہ قرارداد پراتفاق

 پاکستان یمن کے معاملے پر فریق نہیں بنے گا،مشترکہ قرارداد پراتفاق

اسلام آباد........ پارلیمنٹ میں یمن کے معاملے پر مشترکہ قرارداد لانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشترکہ قرارداد کےمسود ے میں پاکستان یمن کے معاملے پر فریق نہیں بنے گا ۔تحریک انصاف اور حکومت کی قراردادوں کو ملا کر مسودہ تیار کر لیا گیا۔یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس جاری ہے۔ اس سے قبل اسپیکر ایاز صادق نے کہاہے کہ اس معاملے پر متفقہ قرارداد کی منظوری کی کوشش کریں گے۔پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس کا آج چوتھا روز ہے ۔ارکان یمن جنگ میں پاکستان کے کردار سے متعلق آرا کا اظہار کررہےہیں۔جے یو آئی کے رکن مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ یمن کے تنازع کو عالمی تناظر میں دیکھنا ہوگا۔مسلم ملکوں کو غیر ضروری معاملات میں الجھانا مغربی ایجنڈا ہے۔ اجلاس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی لیڈرز سےمتفقہ قرارداد پر مشاورت کی ۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے یمن کے مسئلے پر قرارداد کا مسودہ جمع کرادیا ہے تاہم کوشش ہے کہ اس معاملے پر متفقہ قرارداد لائی جائے۔

مزید خبریں :