10 اپریل ، 2015
کراچی ........ کراچی ایکسپو سینٹرمیں ہونے والی ایک تقریب کے دوران وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ صنعت کارایس ایم منیر سے گلے ملتے ہوئے توازن قائم نہ رکھ سکے اور لڑکھڑا گئے۔وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ ایکسپو سینٹر میں" مائی کراچی" نمائش کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔صنعت کار ایس ایم منیر سے ملاقات کے دوران ان کے قدم ڈگمگا گئے۔ایس ایم منیر نے وزیراعلیٰ کو فوراسنبھالا اور گرنے سے بچالیا۔