11 اپریل ، 2015
لاہور ......لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے جلسوں میں ساؤنڈ سسٹم آرگنائز کرنے والے ڈی جی بٹ پر نامعلوم افراد نے تشدد کیا اورفرار ہو گئے۔ جیو ٹیلی وژن کو سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہو گئی۔ڈی جے بٹ پر تشدد کرنے والے نامعلوم افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈی جے بٹ کے کیفے جہاں ان کا آفس بھی ہے رات گئے چند نامعلوم افراد آتے ہیں اور اسے کیفے سے نکال کر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جس کے نتیجے میں اس کی شرٹ بھی پھٹ جاتی ہے۔ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ اس کی کسی سے دشمنی نہیں اور وہ مسلح حملہ کرنے والے افراد کو نہیں جانتا ۔تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر شوہد اکھٹے کیے اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔