صحت و سائنس
11 اپریل ، 2015

کراچی:مواچھ گوٹھ میں سرکاری اسپتال اور میٹرنٹی ہوم کھنڈر میں تبدیل

کراچی:مواچھ گوٹھ میں سرکاری اسپتال اور میٹرنٹی ہوم کھنڈر میں تبدیل

کراچی....... کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میٹرینٹی ہو م اور اسپتال کھنڈر میں تبدیل ہوگیا ہے علاقہ مکین سرکار کی نظر کرم کے باوجود سہولیات سے محروم ہیں ۔مواچھ گوٹھ کی ڈیڑھ لاکھ کی آبادی اور ایک سرکاری اسپتا ل صرف ایک اور وہ بھی بند۔8 کڑور روپے کی لاگت کا یہ ہے بے نظیر شہید میٹرینٹی ہوم جسے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے 2009 میں تعمیر کروایا تھا ۔50 بستروں پر مشتمل اس اسپتال کو بنانے کے بعد عوام کو امیدیں دلائی گئیں مگر حاصل کچھ نہیں ،مریض اب بھی لمبا سفر طے کر کے دیگر سرکاری اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں ۔بڑے رقبے پر قائم اس اسپتال کے دروازے اور کھڑکیاں غائب ہیں اور ہیرونچیوں نے اسے اپنا مسکن بنالیا ہے۔ اسپتال میں عملہ ہے اور نہ ہی کوئی نگرانی کرنے والا جو مشینری اور الیکڑک کا سامان موجود تھا وہ بھی کب کا غائب ہوچکا ۔محکمہ صحت اور حکومت سندھ بھی اس تمام معاملے سے بے خبر ہیں۔ انتہا یہ ہے کہ 2009 کے بعد سے کسی متعلقہ حکام نے یہاں کا دورہ بھی نہیں کیا۔

مزید خبریں :