پاکستان
11 اپریل ، 2015

پشاور،آرمی چیک پوسٹ پر حملہ سی سی ٹی وی فوٹیج جیونیوز نے حاصل کرلی

پشاور،آرمی چیک پوسٹ پر حملہ سی سی ٹی وی فوٹیج جیونیوز نے حاصل کرلی

پشاور .........پشاور کے گوراقبرستان میں آرمی چیک پوسٹ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیونیوز نے حاصل کرلی ہے۔ حملے میں تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے تھے۔گوراقبرستان کے قریب آرمی چیک پوسٹ پر 12 مارچ کی صبح حملہ ہواتھا۔ فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک حملہ آور پیدل ناکے کی جانب بڑھتا ہے۔ اور ایک ویگن کی تلاشی میں مصروف سکیورٹی اہلکار پر فائرکرتاہے۔ حملہ آور نے چار فائرکئے۔ جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کاروائی میں حملہ آور ماراگیا۔ حملہ آور کی ایک گولی ویگن کے ڈرائیور کو لگی۔ جس کے بعد حملہ آور نے مزید 3فائرکئے لیکن سکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔حملے میں تین افرادجاں بحق اور6 زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :