کاروبار
13 اپریل ، 2015

لاہور:پی ٹی آئی کی تاجر برادری کا 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے سے انکار

لاہور:پی ٹی آئی کی تاجر برادری کا 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے سے انکار

لاہور.......تحریک انصاف سے وابستہ لاہور کی تاجر برادری نے 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا اور کاروبار کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف تاجر ونگ کے سربراہ نعیم میر نے دیگر تاجروں کا ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا 8بجے مارکیٹیں بند کرانے کا فیصلہ درست نہیں،یہ فیصلہ مشاورت کے بغیر کیا گیا، تاجر کسی صورت 8 بجے مارکیٹیں بند نہیں کریں گے،نعیم میر کاکہنا تھا کہ پورا دن ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رکھی جارہی ہے ایسےحالات میں 8 بجے دکان بند کرنے کاجواز نہیں بنتا۔ نعیم میر کاکہنا تھا کہ حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے ورنہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :