کھیل
17 اپریل ، 2015

پہلا ون ڈے:بنگلہ دیش نے پاکستان کو 79رنز سے ہرادیا

پہلا ون ڈے:بنگلہ دیش نے پاکستان کو 79رنز سے ہرادیا

میرپور ،ڈھاکا.......بنگلہ دیش نے پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو 79رنز سے ہراکر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔پاکستان کی پوری ٹیم 45.2اوورز میں 250رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔اس سے قبل میزبان بنگلہ دیش ٹیم نے میرپور کے شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 330رنز کا ہدف دیا تھا،لیکن کپتان اظہر علی72،حارث سہیل51،محمد رضوان67اور وکٹ کیپر سرفراز احمد 24رنز کے علاوہ کوئی بیٹسمین بڑا اسکور نہ کرسکا۔دوسری جانب بنگلہ دیشی بولرز نے نہایت جچی تلی بولنگ اور شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا، تسکین احمد اور عرفات سنی نے تین جبکہ شکیب الحسن اور روبیل نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔واضح رہے کہ یہ بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف دوسری فتح ہے اس سے قبل سولہ برس قبل 1999کے ورلڈ کپ میں ٹائیگرز نے انگلینڈ میں وسیم اکرم کی کپتانی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو ہرایا تھا۔

مزید خبریں :