07 مئی ، 2012
ماسکو… ولادمیر پوٹن نے روس کے نئے صدر کی حیثیت سے کریملین میں حلف اٹھا لیا۔ اس موقع پر احتجاج کرنے والے اپوزیشن رہنما بورس نیمتسوو سمیت 120افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حراست میں لیے گئے تمام مظاہرین کو رہا کردیا جائے گا۔ اتوار کو بھی تقریبا 4 سو افراد نے احتجاج کیا اور جھڑپیں ہوئیں تھیں۔ اتوار سے اب تک گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد6 سو سے زائد ہوگئی ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی، سابق سوویت رہنما میخائل گاربوچوف سمیت 3 ہزار افراد نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد ملک کے نئے سربراہ کو نیوکلئیر پالیسی کا بلیک بریف کیس تھما دیا گیا۔