دنیا
12 جنوری ، 2012

بھارت ملعون رشدی کا ویزاہ منسوخ کر دے،علما کی حکومت سے اپیل

نئی دہلی ... بھارت بھر کے مسلمان علما نے حکومت سے اپیل کیا ہے کہ وہ ملعون رشدی کا ویزاہ منسوخ کر دے۔علما نے بھارت کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متنازع مصنف ملعون سلمان رشدی کا ویزا منسوخ کر دے تاکہ وہ بھارت نہ آ سکیں۔ملعون سلمان رشدی20 سے 24 جنوری تک راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہونے والے ادبی میلے میں حصہ لینے بھارت آنے والے ہیں۔اس سلسلے میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علمائے ہند کے سابق صدر مولانا ارشد مدنی نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں بھاتی حکومت ملعون سلمان رشدی کا ویزا منسوخ کرے گی۔ کیونکہ ملعون سلمان رشدی نے اپنے ناول سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو زک پہنچائی ہے ایسے ملعون کو بھارت میں کسی صورت داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔

مزید خبریں :