19 اپریل ، 2015
یرپور،ڈھاکا.......بنگلہ دیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے ہراکر تین میچوںکی سیریز دو صفر سے جیت لی۔شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے جانیوالے اس میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،اور اپنے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 239رنز بنائے۔جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف38.1اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔اس طرح ٹائیگرز نے مسلسل دوسرا میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔بنگلہ دیش کی جیت میں مرکزی کردار تمیم اقبال نے ادا کیا اور 116رنز کی شاندار اننگز تراشی،جبکہ کپتان مشفق الرحیم 65کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے جنید خان، راحت علی اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 22اپریل کو اسی گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔