کھیل
07 مئی ، 2012

لاہور: اے ایف سی پریذیڈنٹ کپ فٹ بال گروپ اے کل سے شروع ہوگا

لاہور: اے ایف سی پریذیڈنٹ کپ فٹ بال گروپ اے کل سے شروع ہوگا

لاہور … اے ایف سی پریذیڈنٹ کپ فٹ بال گروپ اے کل سے لاہور میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں شریک تینوں ٹیموں نے اچھی کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ فیفا فٹ بال ہاوٴس لاہور میں پاکستان کی کلب چیمپئن کے آر ایل فٹ بال کلب کی مینجمنٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی ٹیم کو ہوم گراوٴنڈ کا فائدہ ہے لیکن اس کا کھلاڑیوں پر دباوٴ بھی ہے، ہر صورت میں مہمان ٹیموں کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ پہلے دن کے آر ایل اورچائنیز تائپے کی چیمپئن کلب ٹیم تائی پاور مدمقابل ہوں گے۔ دفاعی چیمپئن تائی پاور کے کوچ چین نی جین کا کہنا ہے کہ ان کے کھلاڑی گزشتہ ایونٹ کی طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ منگولیا کے چیمئن کلب ارچم کے کپتان اینکھ جگرال نے کہا کہ لاہور پہنچتے ہی ان کا پاکستان کے بارے میں تاثر تبدیل ہو گیا،انہیں پاکستان کا دورہ کرنے سے منع بھی کیا گیا لیکن یہاں آکربہت اچھا لگ رہا ہے۔

مزید خبریں :