دنیا
26 اپریل ، 2015

تحریک انصاف یورپ کے لئے مرکزی الیکشن آفس فرانس میں قائم

تحریک انصاف یورپ کے لئے مرکزی الیکشن آفس فرانس میں قائم

پیرس...... رضا چوہدری...... تحریک انصاف یورپ کے لئے مرکزی الیکشن آفس فرانس میں قائم کر دیا گیا ہے اور تحریک انصاف کا پیغام یورپ کے ہر گوشے تک پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار پنچایت کمیٹی کے چیئرمین مشتاق خان جدون نے میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی بریفنگ میں کیا انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ سے یورپ کے اندر ایک مرکزی الیکشن آفس کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی تا کہ یورپ کے معاملات کو بہتر انداز میں چلایا جا سکے اور اس آفس کو بنانے کا مقصد بھی مرکزی قیادت اور تحریک انصاف یورپ کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے تا کہ کوئی بھی مسلہ پریشانی کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے۔

مزید خبریں :