26 جنوری ، 2012
کراچی…کراچی میں تین وکیلوں کے قتل کیخلاف وکلا تنظیموں کی جانب سے آج عدالتوں کا بائیکاٹ اور شیعہ علما کونسل کی جانب سے ہڑتال کی جائیگی۔کراچی میں تین وکلا کے قتل کیخلاف سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن،سندھ بارکونسل،سندھ ہائی کورٹ بار اورکراچی بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر وکلا تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کے صدریاسین آزادنے وکلا کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور ملک بھر میں وکلا کی جانب سے عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔شیعہ علما کونسل پاکستان کی جانب سے بھی وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف تین روزہ سوگ اور جمعرات کوپر امن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔