کھیل
28 اپریل ، 2015

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

کھلنا.......پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ایک اور فارمیٹ میں مقابلہ آج سے شروع ہو گایعنی دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں دونوں ٹیمیں کھلنا میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اظہر علی کے گُر نہ چلے، تجربہ کار آفریدی کے تجربے بھی فیل ہوگئے ۔ اب گیم ہے مصباح کے ہاتھ میں۔ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی کی بات چھوڑیں، ٹیسٹ کی کارکردگی دیکھیں۔ جبکہ بنگلہ دیش ٹیم کے مشفق الرحیم کا کہنا ہے کہ ٹیم ردھم میں ہے،ٹیسٹ سیریز بھی اچھا کھیلیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے کھلنا میں شروع ہو گا۔

مزید خبریں :