دنیا
28 اپریل ، 2015

فرانس:تحریک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لاسکتی ہے،مشتاق جدون

 فرانس:تحریک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لاسکتی ہے،مشتاق جدون

پیرس........رضا چوہدری........پاکستان تحریک انصاف یورپ کے رہنما اور معروف کاروباری شخصیت مشتاق خان جدون پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنمائوں سمیت قائد عمران خان کو یوم تاتیس کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے 25سال قبل ملک میں تبدیلی کا جو سفر شروع کیا تھاجواب ایک امید بن چکا ہے،اورسیزسمیت ہرپاکستانی سمجھتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی ایک پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ملک میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ اور ویژن کے مطابق نیا پاکستان بنا یا جاسکتا ہے انہوں نے اپیل کی کہ عمران خان کا ساتھ دیں اور ملک کے عوام کی تقدیر کو بدلیں، اس موقع پر نائب صدر ملک اصغر برہان محمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک ایسی سوچ اور امید پیدا کی ہے کہ یہاں رہنے کے ساتھ ہم ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عمران خان کے شانہ بشانہ چلنے کو تیار ہوچکے ہیں اور اگر عمران خان کو موقع ملا تو ہم بھی عملی طور اس ساتھ ہو ں گے اور ملکی ترقی میں کوئی ایسی ر کاوٹ نہیں رہے۔ یوم تاتیس کی تقریب سے دیگر مقرین خطاب کرتے ہوئے خواتین ونگ کی سربراہ محترمہ آصفہ ہاشمی نے کہا عمران خان نے ملک میں تبدیلی کا جو سفر شروع کیا تھا اس میں ٹائم تو لگا ہے مگر اب عوام میں بے پناہ امید اور حوصلہ پیدا ہوچکا ہے۔انہوں کہا کہ جلدہی اورسیز خواتین کا کنونشن ہوگا۔تقریب سے ملک اعظم برہان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ سرگرم ر ہنما یاسر قدیر نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیے اور کہا کہ وہ دل جان سے پارٹی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے یہی وجہ کہ پارٹی میں عام کارکن سے قیادت تک کا خصوصی پیار حاصل ہے ۔ تقریب میں کیک بھی کاٹا کیا اور بعد ازاں تقریب کے شرکائ میں مقصود خان کی طرف عشائیہ دیا کیا جنہوں پی ٹی آئی میں شمیولیت کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :