08 مئی ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…ہالی ووڈ میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرتی خون آشام درندوں پر بننے والی فلموں کی کامیابی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اب بالی ووڈ میں بھی ایسے کردار کو پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہیں۔جی ہاں بالی ووڈ میں اب بننے جارہا ہے مشہور ہالی ووڈ سیریز ٹوائیلائٹ کا ہندی ورژنBloody Veerجس میںVampireکا کردار ادا کرنے والے ایڈورڈ کیولن( رابرٹ پیٹنسن )کی جگہ اور کوئی نہیں بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور لینگے۔رنبیر کپور جنہوں نے آج تک ایسا کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے یہ فلم سائن کرکے بیحد خوش اور پُر جوش نظر آرہے ہیں۔بلڈی ویر نامی اس فلم کو سدھارتھا جین پروڈیوس جبکہ ہیرض مرفاطیہ (Heeraaz Marfatia)اسکے ہدایتکارکی کرسی سنبھالیں گے۔