کھیل
28 اپریل ، 2015

پہلا ٹیسٹ:بنگلادیش4وکٹوں کے نقصان پر236رنز

پہلا ٹیسٹ:بنگلادیش4وکٹوں کے نقصان پر236رنز

کھلنا......پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی20کےبعد پہلے ٹیسٹ میں بھی بنگلادیشی بیٹسمینوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے روز کھیل کے اختتام پر4وکٹوں کے نقصان پر236رنز بنالیے۔کھلنا میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی کپتان مشفق الرحیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا،اوپنر تمیم اقبال اور امرالقیس نے 52 رنز کا آغاز فراہم کیا،تمیم اقبال 25رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے۔بنگلا دیش کی دوسری وکٹ 92کے اسکور پر اس وقت گری جب امرالقیس51کی اننگز کھیل کرپویلین لوٹ گئے، ان کی وکٹ محمد حفیظ کے حصے میں آئی۔اس کےبعد مومن الحق اور محمود اللہ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 95رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔محمود اللہ صرف ایک رن کے فرق سے نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور49رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔کھیل کے آخری لمحات میں مومن الحق 80رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوگئے۔پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو میزبان ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر 236رنز بنالیے تھے اور شکیب الحسن 19رنز پر ناٹ آئوٹ تھے۔وہاب ریاض، محمد حفیظ، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :