صحت و سائنس
26 جنوری ، 2012

ادویات کی ایکسپائری چیک کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے، شہباز شریف

ادویات کی ایکسپائری چیک کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے، شہباز شریف

لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر معیاری ادویات کے ری ایکشن سے تقریباً 100 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، غیر معیاری ادویات کی فراہمی قبیح جرم ہے، ذمہ داران کوکسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غیر معیاری ادویات کے استعمال سے بیمار مریضوں کی تیمار داری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غیر معیاری ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کے مالکان کیخلاف مقدمہ در ج کر لیاگیا ہے جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بیرون ملک بھجوا دیئے گئے ہیں۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں ادویات کی تیاری اور ایکسپائری چیک کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں سے ادویات لینے والے انتہائی غریب لوگ ہوتے ہیں، غریبوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے والے کو سخت سزا دی جائے گی۔

مزید خبریں :