کھیل
29 اپریل ، 2015

کھلنا ٹیسٹ :بنگلا دیش 332رنز بنا کر آئوٹ

کھلنا ٹیسٹ :بنگلا دیش 332رنز بنا کر آئوٹ

کھلنا.......کھلنا ٹیسٹ کے دوسرے روزپاکستانی بالرز نے کم بیک کرتے ہوئے بنگلا دیشی ٹیم کو 332رنز تک محدود کردیا۔کھلنا میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے دوسرے روز شاہینوں نے صرف 96رنز کے عوض 6بنگلا دیشی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یوں بنگال ٹائیگرز کو بڑا اسکور کرنے سے روک دیا۔ بنگلادیش نے 236 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی ،آج گرنے والی پہلی وکٹ شکیب الحسن کی تھی جو 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انہیں ذوالفقار بابر نے آؤٹ کیا ، جب کہ سومیا سرکار 33 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان مشفق الرحیم 32رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے۔تیج الاسلام ایک رن بناکر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔کھانے کے وقفے کے فوری بعد محمد شاہد 10اور روبیل حسین 2رنز کی مختصر اننگز کھیل کر آئوٹ ہوگئے، یوں بنگلا دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 332رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے 3،3 جبکہ محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :